”جب ہارون بلور آئے تو کارکنوں نے۔۔۔“ کارکنوں نے ایسا کیا کام کیا کہ خودکش حملہ آور کو ہارون بلور کے قریب جانے کا موقع مل گیا؟ جان کر ہر سیاستدان گھبرا جائے

”جب ہارون بلور آئے تو کارکنوں نے۔۔۔“ کارکنوں نے ایسا کیا کام کیا کہ خودکش ...
”جب ہارون بلور آئے تو کارکنوں نے۔۔۔“ کارکنوں نے ایسا کیا کام کیا کہ خودکش حملہ آور کو ہارون بلور کے قریب جانے کا موقع مل گیا؟ جان کر ہر سیاستدان گھبرا جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی کارنر میٹنگ میں خودکش حملے کے نتیجے میں اے این پی رہنماءہارون بلور سمیت 12 افراد شہید اور 35 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پشاور میں ہارون بلور کی شہادت کے بعد عمران خان بھی میدان میں آگئے ، بڑا مطالبہ کردیا 
میڈیا رپورٹس کے مطابق خودکش حملہ آور نے ہارون بلور کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا جس کے نتیجے میں وہ شہید ہو گئے لیکن جب ہارون بلور کارنر میٹنگ میں پہنچے تو کارکنوں نے ایسا کیا کام کیا کہ خودکش حملہ آور کو ان کے قریب پہنچنے اور خود کو دھماکے سے اڑانے کا موقع مل گیا؟ جان کر ہر سیاستدان کارکنوں پر پابندی لگا دے گا۔
ذرائع کے مطابق ہارون بلور کارنر میٹنگ میں پہنچے تو کارکنان نے ان کے استقبال میں آتش بازی شروع کر دی اور یہی وہ لمحہ تھا جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حملہ آور ان کے قریب پہنچ گیا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔