مالی سال 2017.18،3751ارب سے زائد کے محصولات وصول

مالی سال 2017.18،3751ارب سے زائد کے محصولات وصول

 لاہور( این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال 2017-18 کے دوران ٹیکسز کی مد میں مجموعی طور پر3ہزار751ارب سے زائد اکٹھے کئے ۔ایف بی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران 3ہزار 368ارب روپے کے محاصل کے مقابلے میں محاصل کی شرح میں11.4فیصد اضافہ ہواہے۔بیان میں کہاگیا کہ ان لینڈریونیو سروس کیلئے 3 ہزار 335ارب روپے اور کسٹم کیلئے 600ارب روپے کے محاصل کی سالانہ وصولی کاہدف مقرر کیاگیا۔ جبکہ کسٹم نے ہدف سے 6 ارب روپے زیادہ وصولی کی اور ان لینڈریونیو کے محاصل میں190ارب روپے کی کمی واقع ہوئی۔

مزید : کامرس


loading...