امداد باہمی کے نظام کو مربوط کرنے کی ضرورت ہے: محمد خالد وسیم

امداد باہمی کے نظام کو مربوط کرنے کی ضرورت ہے: محمد خالد وسیم

لاہور (پ ر) نیشنل کوآپریٹو سپلائی کارپوریشن کے صدر محمد خالد وسیم نے کہا ہے کہ امداد باہمی کے نظام کو جدید سائنسی بنیادوں پر جدید تقاضوں کے مطابق مربوط کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ امداد باہمی کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے ہاؤسنگ اور زرعی شعبہ میں تحریک امداد باہمی کے کردار کو سراہتے ہوئے معیشت کے دیگر شعبوں میں بھی اس نظام سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ تقریب میں نیشنل کوآپریٹو سپلائی کارپوریشن کے دیگر ارکان ناصر اقبال پراچہ، محمد انور بھٹی، احمد ضیاء الدین ، محمد شہباز چیمہ و دیگر نے بھی شرکت کی۔

مزید : کامرس


loading...