سی ایم سی نجی شعبے کی پہلی فرم جو دیا میر اور بھاشا ڈیم فنڈ کیلئے ایک دن کی تنخواہ عطیہ کریگی

سی ایم سی نجی شعبے کی پہلی فرم جو دیا میر اور بھاشا ڈیم فنڈ کیلئے ایک دن کی ...

لاہور(پ ر)سی ایم سی(پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ملازمین نے معزز چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثارکی اپیل پردیا میر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے لئے اپنی ایک دن کی تنخواہ عطیہ کردی ہے۔ اس طرح CMC نجی شعبے کی وہ پہلی فرم بن گئی جس نے اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالا۔مذکورہ دونوں ڈیمز کی تعمیر کے لئے خصوصی فنڈ حال ہی میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے تشکیل دیا ہے، جس میں کمپنی کی جانب سے منیجمنٹ بھی ایک دن کی تنخواہ کے برابر عطیہ دے گی ۔ عطیہ کی گئی کل رقم دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے فنڈ میں جمع کرادی جائے گی۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے CMC کے صدر اور چیف ایگزیکٹو سیّد جاوید اقبال نے کہا :’’پاکستان پانی کے بد ترین بحران کا سامنا کررہا ہے، جو ملک کے مستقبل کو متاثر کرے گا۔ ملک بھر کے لاکھوں افراد مشکل میں آجائیں گے اوران کی تعداد روز بروز بڑھتی جائے گی۔

CMC کا خیال ہے کہ ایک محب وطن شہر ی کے طور پر اس کی قومی ذمہ داری ہے کہ اپنے وسائل سے ملک و قوم کی مدد کرے۔‘‘

مزید : کامرس


loading...