خوشحالی مائیکروفنانس بینک صارفین کی Citi-PPAFمائیکرو انٹر پرنیور شپ ایوارڈز میں پذ یرائی

خوشحالی مائیکروفنانس بینک صارفین کی Citi-PPAFمائیکرو انٹر پرنیور شپ ایوارڈز میں ...

لاہور(پ ر)خوشحالی مائیکروفنانس بینک کے کامیاب مائیکروانٹرپرنیورکو بارہو یں Citi-PPAF مائیکرو انٹرپرنیورشپ ایوارڈ کے موقع پر ایوارڈ دیئے گئے۔ یہ ایوارڈ ان افراد کو دیا جاتا ہے جواپنی مشکالا ت کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے کاروبار میں کامیابی حاصل کرتے ہیں۔Citi فاؤنڈیشن اورپی پی اے ایف (Pakistan Poverty Allevation Fund ( نے 375 درخواستیں وصول کی، جس میں 30 سے زائدکارو باری افراد کو مختلف ایوارڈز کے لئے مختصر فہرست میں شامل کیا گیا۔ امیدواروں کو مالیاتی انتظام اور کاروباری ترقی پر دو دن کی تربیت بھی دی گئی تاکہ ان کی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جا سکے۔خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی کلائنٹ صنوبر نے حیدرآباد سے بہترین نیشنل انٹرپرنیور خواتین کی کیٹگری میں ایوارڈ جیت لیا۔سنوبر کم عمری میں یتیم ہوگئی تھی بجائے دوسروں کی مالی امداد کا سہارا لینے کے، وہ حیدرآباد شہر منتقل ہوگئی۔

او ر شدید مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود ایک مرغی کی دکان قائم کرنے میں کامیاب رہی۔نصیر آباد کے سیف اللہ نے بلوچستان سے علاقائی ایوارڈ جیت لیا۔ اپنے کاروبار کو قائم کرنے کا عزم لیے وہ خوشحالی ما ئیکرو فنانس بینک سے قرض لے کر منافع بخش دکان قائم کرنے میں کامیاب رہا ۔ مظفرآباد سے ثریابی بی نے آزاد جموں و کشمیر کے علاقائی فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔اس نے سخت مالی حالات پر قابو پانے اور بینک کی جانب سے قرض کا استعمال کرتے ہوئے ایک چھوٹا کریانہ سٹور قائم کیا۔کاروبار میں آمدنی کی مدد سے ثریا نے اپنے گھر کو خود تعمیر کیا اور اپنی بیٹی کو بھی اچھی تعلیم فراہم کی۔

Citi-PPAF مائیکرو انٹرپرینیور شپ ایوارڈ ہر سال سٹی فاؤ نڈیشن اور Pakistan Poverty Allevation Fund کی جانب سے منعقد کیے جاتے ہیں۔یہ پروگرام سٹی فاؤنڈیشن کاایک اہم قدم ہے جس کا مقصد کم آمدنی والے افراد کی مالی شمولیت اور اقتصادی بااختیاری کی حمایت میں ما ئیکرو و فنانس کی اہمیت کے بارے میں بیداری بڑھانا ہے۔ یہ پروگرام کاروبار ی افراد کی تربیت سمیت قیمتی وسائل فراہم کرتا ہے، جو ان کی اقتصادی بہتری کی طرف بڑھنے کی صلاحیت کو مضبوط بناتا ہے۔

مزید : کامرس


loading...