راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا 8رکنی وفد چین روانہ

راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا 8رکنی وفد چین روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (اے پی پی) عالمی تجارتی کانفرنسوں میں شرکت کے لیے راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز کا 8رکنی وفد چین روانہ ہو گیا، وفد کی سربراہی راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے صدر ندیم شیخ کر رہے ہیں ۔ وفد میں رانا امتیاز ، شیخ تابش اقبال ، رانا خرم و دیگر شامل ہیں ۔’’اے پی پی‘‘ کو دستیاب معلومات کے مطابق وفد عالمی بزنس کانفرنسز میں شرکت کرے گا ۔راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے ذرائع نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ دورے کے دوسرے مرحلے میں وفد ملائشیا کا بھی دورہ کرے گا اور کولالمپور چیمبر کیساتھ مختلف تجارتی معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے ۔


غیر ملکی دوروں کے دوران راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے سینئر نائب صدر ثمران پاشا قائم مقام صدر کے فرائض سر انجا م دیں گے۔

مزید :

کامرس -