نیلم جہلم سے نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی 726 میگاواٹ ہو گئی

نیلم جہلم سے نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی 726 میگاواٹ ہو گئی

لاہور(اے پی پی ) نیلم جہلم ہائیڈرو پارو پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار بڑھ کر 726 میگاواٹ ہو گئی ہے،منصوبے کے تیسرے یونٹ نے بھی بجلی کی پیداوار شروع کر دی ،اِس وقت نیلم جہلم پراجیکٹ کے تین یونٹ یعنی یونٹ نمبر2 ،3 اور 4اپنی پوری پیداواری صلاحیت کے مطابق نیشنل گرڈ کو بجلی فراہم کر رہے ہیں،ترجمان واپڈا کے مطابق منصوبے سے اپریل میں بجلی کی پیداوار شروع ہو ئی تھی اور اپنے آپریشن کے بعد سے اب تک یہ نیشنل گرڈ کو 33 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فراہم کر چکا ہے،آزاد جموں و کشمیر میں دریائے نیلم پر تعمیر کئے گئے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت969 میگاواٹ ہے۔

، پاور ہاؤس میں چار یونٹ نصب کئے گئے ہیں ، ہر یونٹ 242 میگاواٹ بجلی پیدا کر سکتا ہے، منصوبہ قومی نظام کو ہر سال تقریباً 5ارب یونٹ بجلی فراہم کرے گا،منصوبے سے سالانہ 55ارب روپے کے فوائد حاصل ہوں گے ۔

مزید : کامرس


loading...