ٹی سی ایل کے تحت لاہور میں فیفا 18شو ڈاؤن کا انعقاد

ٹی سی ایل کے تحت لاہور میں فیفا 18شو ڈاؤن کا انعقاد

لاہور(پ ر)عالمی ٹی وی انڈسٹری کی سرکردہ اور ایل ای ڈی ٹی وی کی تیاری میں دنیا کی تیسری بڑی کمپنی ٹی سی ایل کی جانب سے لاہور کے پیکیجز مال میں فٹبال گیمنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ۔اس ایونٹ کا بنیادی مقصد ٹی سی ایل کے منفرد ایل ای ڈی اسمارٹ ٹی وی کے ذریعے بہترین ویوژل تجربات سے مدودامائل کرکے فٹبال کے نوجوان شائقین کے جوش و جذبے کو فروغ دینا تھا ۔اس ایونٹ میں ایک ہزار سے زائد گیمرز نے شرکت کرکے فیفا ورلڈ کپ 2018سے اپنی محبت اور جوش و خروش کا بھرپور اظہار کیا ،اس ایونٹ میں گیمرز کو جدید ٹی سی ایل فور کے اسمارٹ ٹیلی ویژن پر کھیلنے کا موقع فراہم کیا گیا جہاں شرکاگیمنگ کے منفرد تجربے سے روشناس ہوئے ،اس ٹورنامنٹ میں شرکاء کیلئے انعامات بھی رکھے گئے جس میں ٹی سی ایل کے گلوبل برانڈ ایمبسیڈر نیمار جونیئر کی مرچنڈائز ،فور کے یو ایچ ڈی ایل ای ڈی ٹیلی ویژنز اور نقد انعامات شامل تھے ۔اس موقع پر ٹی سی ایل پاکستان کی جنرل منیجر Sunny Yang,کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بناناہے کہ ہماری مصنوعات اعلیٰ ٹیکنالوجی فراہم کریں اور صارفین کو اسمارٹ پراڈکٹ ایکسپیئرنس فراہم کریں ،یہ گیمنگ شو ڈاؤن ہمارے صارفین کو نہ صرف گیمنگ اور فٹبال سے متعلق انکے جوش و جذبے کے اظہار کا موقع فراہم کرنے کیلئے تھا بلکہ عوام کو ہماری مصنوعات کے تجربے سے روشناس کرانے کا بھی بہترین موقع تھا ،اس ایونٹ کی کامیابی سے متعلق ٹی سی ایل کے مارکیٹنگ منیجر ماجد نیازی کا کہنا تھا کہ ہم اس ایونٹ کی کامیابی پر انتہائی پر مسرت ہیں ،اسپورٹس مارکیٹنگ ٹی سی ایل کی گلوبل برانڈ اسٹریٹجی کا کلیدی جز ہے جیسا کہ نیمار جونیئر ہمارے برانڈ ایمبسیڈر بھی ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی سی ایل مستقبل میں بھی پاکستان میں اس قسم کے گیمز کے فروغ کیلئے تعاون کرتا رہے گا ،اس ایونٹ میں شرکا ء کی فٹبال سے محبت اور لگاؤ کا بھرپو ر اظہار ہوا۔

جبکہ ٹی سی ایل کی شرکت نے شرکاء کیلئے بہترین ویوژل گیمنگ تجربے کو یقینی بھی بنایا ،ہم مستقبل میں اس قسم کے مزید ایونٹس کی میزبانی کے حوالے سے بھی پرجوش ہیں ۔ٹی سی ایل کا شمار گلوبل کنزیومر الیکٹرانکس انڈسٹری میں ہوتا ہے اور دنیا کے 150سے زائد ممالک میں ٹی سی ایل کی مصنوعات موجود ہیں،پاکستان میں سال2017سے ٹی سی ایل ایل ای ڈی ٹی وی برانڈ ز کے اعتبار سے تیسری بڑی کمپنی سمجھی جاتی ہے اور پاکستان میں خاص طور پر ٹی سی ایل کے High End 4K UHDاور بڑے سائز کے ٹی وی صارفین کی خاص توجہ کا مرکز ہیں۔

مزید : کامرس


loading...