ویٹرنری یونیورسٹی میں بین الا قوا می فشریز اینڈ ایکو ا کلچر کانفرنس اینڈ ایکسپو کے سلسلے میں اجلاس

ویٹرنری یونیورسٹی میں بین الا قوا می فشریز اینڈ ایکو ا کلچر کانفرنس اینڈ ...

لاہور(اے پی پی )یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور نے گذشتہ روز30 جنوری 2019 میں منعقد ہو نے والی بین الا قوا می فشریز اینڈ ایکو ا کلچر کانفرنس اینڈ ایکسپو کے سلسلے میں ماہی پروری رابطہ ورکنگ گروپ سے سٹیک ہولڈرز کے اجلاس کا انعقادکیا،جس کی صدارت وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شانے کی اور بین الاقوا می کانفر نس سے متعلق کئے جا نے والے انتظا ما ت کا بغور جا ئزہ لیا جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں ڈائر یکٹر جنر ل فشر ی ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر سکندر حیات،چیف آپریٹنگ آفیسر فشر ی ڈیو یلپمنٹ بو رڈ جنید و ٹو کے علاوہ پرو فیشنلز، یو اس فیکلٹی ممبران ،مچھلی فیڈ انڈسٹری سے نما ئند گان اور فشر ی ڈیپا رٹمنٹ پنجاب سے آ فیشلزکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

،اُ س مو قع پر خطاب کرتے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی آئندہ سال 2019 میں منعقد ہو نے والی دو روزہ بین الا قوا می فشریز اینڈ ایکو ا کلچر کانفرنس اینڈ ایکسپو کو فارمنگ کمیو نٹی ،فش فیڈ انڈسٹر ی کے فائدے اور ملک میں فشر ی اینڈ ایکو ا کلچر سیکٹرکی تر قی کیلئے دورحا ضر کے جدید اطلا قی علم کی رو شنی میں نتیجہ خیز بنا نے کیلئے منصو بہ بندی کر رہی ہے نیز کہا کہ کانفرنس میں دنیا بھر سے سائنسدان، ماہر ین،پرو فیشنلز، سٹیک ہو لڈرز شعبہ فشر ی میں ہو نے والی حا لیہ سا ئنسی تر قی سے متعلق مختلف مو ضو عات پر اپنے تجر بات کی رو شنی پراپنے اپنے خیا لات کا اظہا ر کر یں گے،ڈاکٹرپا شا نے اجلاس کے ساتھ پاکستان فشریز اینڈ ایکو اکلچرپا لیسیو ں کی تر قی سے متعلقہ نما یا ں نکا ت کے بارے میں بھی گفتگو کی،اجلاس کے ممبران نے پا لیسیوں سے متعلقہ اقدام کو سرا ہا اور پوری معاونت فراہم کرنے کی یقین دہا نی بھی کروائی نیز تمام ممبرا ن نے یواس فشری اینڈ ایکوا کلچر سو سا ئٹی کو پاکستان فشری اینڈ ایکوا کلچر سو سا ئٹی میں اپ گریڈ کر نے کی تجویز بھی پیش کی ،قبل ازیں ڈاکٹرنور خان نے دو روزہ بین الا قوا می کانفر نس سے متعلقہ کئے جانے والے ا نتظا مات ،مختلف پرو گرا مو ں، تھیم، ٹیکنیکل و فش فارمرز سیشن،ورکشاپ، پوسٹر ایکسپو ،سپا نسرایجنسیو ں اور متوقع خر چے کے بارے میں اجلاس کو تفصیلی آ گا ہ کیا۔

مزید : کامرس


loading...