بنک آف پنجاب کے ایگزیکٹو ز‘آفیسرز کا دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈکیلئے10ملین روپے کاعطیہ

بنک آف پنجاب کے ایگزیکٹو ز‘آفیسرز کا دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم ...

لاہور(پ ر): بنک آف پنجاب کے ایگزیکٹوزاورآفیسرز نے انتہائی اہمیت کے حامل ’’دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں‘‘ کی تعمیر کیلئے چیف جسٹس کی ہدایت پر قائم کیئے جانے والے "دیامر بھاشا اور مہمند فنڈ2018 " میں10ملین روپے کا عطیہ دیاہے۔ رفاہِ عامہ کے منصوبوں کیلئے کھل کر امداد و عطیات دینا پاکستانی قوم کاطرۂ امتیاز رہا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ فنڈ ریزنگ کی یہ کوشش بھی پوری آب و تاب کے ساتھ اپنا مقصد حاصل کر لے گی۔ ایک قوم کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے یہی وقت ہے کہ پانی کی کمی کے مسائل پرپوری قوت کے ساتھ قابو پایا جائے تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کیلئے ایک خوشحال پاکستان چھوڑ کر جائیں۔

مزید : کامرس


loading...