ایف پی سی سی آئی کے افسرا ن ایک دن کی تنخواہ ڈیمزفنڈز میں دینگے
کراچی (این این آئی) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے افسران نے چا ر رکنی سپر یم کو رٹ کے اس بینچ کی جس کی سر براہی چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کی کے اس فیصلہ کو جس میں انہوں نے نے دیامربھا شا ڈیم اور مہمندڈیم کی تعمیر کیلئے کہا ہے کو سراہتے ہو ئے اپنی قومی ذمہ داریو ں کا احساس کرتے ہو ئے اپنے ایک دن کی تنخواہ رضا کارانہ طور پر اس مقصد کے لیے قا ئم فنڈ میں بطور عطیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ ایف پی سی سی آئی کے افسران کی ایک جو ائنٹ مٹینگ جس کی صدارت ایف پی سی سی آئی کے سیکر یٹر ی جنرل ڈاکٹر اقبا ل تھہیم نے کی۔ ایف پی سی سی آئی کے افیسرز نے ایک اعلا میہ میں کہاکہ ڈیمز بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اانہیں جنگی بنیا دوں پر تعمیر کیا جا ئے کیونکہ یہ ملک کی معاشی تر قی اور لو گو ں کی بقاء کیلئے انتہا ئی ضروری ہیں۔انہوں نے مز ید کہاہے کہ یہ ڈیم تعمیر ہو نے کے بعد پاکستان کی زراعت میں پانی کی کمی کو نہ صر ف دور کر یں گے بلکہ مز ید بجلی کی پیداوار میں اضا فہ کا با عث بھی بنیں گے جسکی وجہ سے پاکستان کی معا شی سر گر میوں میں مزید وسعت اور اضا فہ ہو گا۔