زونگ4G اپنے صارفین کو جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم

زونگ4G اپنے صارفین کو جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)زونگ 4G پاکستان کے طول و عرض میں اپنے صارفین کو 4Gکی جدید ترین سروسز فراہم کر رہا ہے تاہم مزید بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے زونگ4G پر عزم ہے کہ اپنے اندرونی و بیرونی کسٹمر پلیٹ فارمز کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں زونگ4G نے اپنے کانسیپٹ سٹورز اور کسٹمر کیئر سنٹرز کو جدید طرز پر استوار کرنے کے ساتھ ساتھ سروسز فراہم کرنے والے کسٹمر کیئر آفیسرز کی بہترین تربیت کی ہے تاکہ وہ صارفین کو فوری سروسز فراہم کر سکیں۔ کمپنی کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہم اپنے مضبوط نیٹ ورک کو مزید وسیع کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں تاکہ ہمارے صارفین کو 4G کی جدید ترین سروسز سب سے پہلے میسر ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ بہت کم عرصہ میں ہمارے صارفین کی تعداد لاکھوں تک پہنچ چکی ہے۔ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے صارفین ملک بھر میں قائم جدید ترین سہولیات سے آراستہ ان سنٹرز پر ٹیکنالوجی کی بہترین سروسز سے استفادہ کر سکتے ہیں۔


واضح رہے کہ زونگ4G نے پاکستان میں قابل ذکر سرمایہ کاری کرتے ہوئے سب سے پہلے 4G لائسنس حاصل کیا۔ زونگ 4G آنے والے دنوں میں سرمایہ کاری کے سلسلے کو جاری رکھے گا کیونکہ زونگ4G سمجھتا ہے پاکستانی صارفین کو دنیا بھر میں دستیاب ٹیکنالوجی کی جدید ترین سہولیات فراہم کرنے سے ہی ترقی یافتہ و ڈیجیٹل پاکستان کا خواب پورا ہو سکتا ہے۔

مزید :

کامرس -