لیسکو کے لائن لاسز میں کمی‘ریکوری 105فیصد رہی ‘ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ

لیسکو کے لائن لاسز میں کمی‘ریکوری 105فیصد رہی ‘ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ

لاہور(پ ر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ لیسکو میں لائن لاسز میں کمی اور ریکوری میں اضافے کے لیئے آپریشنز کی ٹیمیں بھر پور انداز میں اپنا کام سر انجام دے رہی ہیں جس کے نتیجے میں جون کے مہینے میں لیسکو کی ریکوری 105فیصدرہی ہے۔ جبکہ گزشتہ سال جون 2017میں ریکوری 103.33فیصد پر تھی۔گزشتہ سال کے مقابلے میں لیسکو کی ریکوری میں 2.33فیصد کا اضافہ ہواہے جو کہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیسکو کے تمام سرکلز نے طے کردہ ٹارگٹس کے حصول کے لئے انتہائی محنت کی جس کے باعث جون کے مہینے میں لائن لاسزمیں مجموعی طور پر 0.7فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دسمبر 2017 کے اختتام تک کمپنی کے ٹی اینڈ ڈی لاسز جو اعشاریہ 8فیصد بڑھے ہوئے تھے جون 2018کے اختتام تک لاسز کے اس اضافے کو مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے۔ لیسکو کے تمام سرکلز نے جولائی کے لیئے طے کردہ ٹارگٹس کے حصول کے لیئے کام کرنا شروع کر دیا ہے اس کے ساتھ ساتھ بجلی چوروں کے خلاف مہم منظم طریقے سے جاری ہے۔لیسکو کے تمام سرکلز کے ایس ایز ،ایکسئینز اور ایس ڈی اوز کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے ۔ ۔لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ ہم لیسکو سے بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے پوری طرح سے سرگرم عمل ہیں۔چیف ایگزیکٹولیسکو کا کہنا ہے کہ لیسکو کا شمار ملک کی بڑی اور مظبوط پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں ہو تا ہے جسکی بنیادی وجہ لیسکو کے افسران اور عملہ کی بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی ہے ۔ چیف ایگزیکٹو لیسکونے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کارکردگی میں مزید بہتری لاتے ہوئے لیسکو کو ترقی کی نئی راہوں پہ گامزن کریں گے۔

مزید : کامرس


loading...