پنجاب میں کپاس کی کاشت کا 99.28فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا

پنجاب میں کپاس کی کاشت کا 99.28فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا

راولپنڈی (اے پی پی) محکمہ زراعت پنجاب کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں رواں برس 5.7 ملین ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جبکہ 56لاکھ 58ہزار 726 ایکڑ رقبہ پر کپاس کاشت کر کے مقرر کردہ ہدف کا 99.28فیصدحاصل کر لیا گیا ہے ۔محکمہ زراعت کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ رواں برس کپاس کے کاشتہ رقبے سے 10 ملین گانٹھ کے پیداواری ہدف کا حصول متوقع ہے ۔ترجمان نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ کپاس کے پیداواری ہدف کے حصول کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔

جن میں کپاس کے کاشتکاروں کو 14 کروڑ 74 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے سپرے مشینری پر سبسڈی کی فراہمی ،کپاس کی منتخب شدہ اقسام کے بیج پر 700 روپے فی بیگ سبسڈی سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں۔

مزید : کامرس


loading...