سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صدر کی کرغز سفیر سے ملاقات
پشاور (آن لائن)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہداللہ شنواری اور پاکستان میں کرغستان کے سفیر ایرک بیشم بیو کے مابین تجارتی حجم بڑھانے ٗ تجارتی وفود کے تبادلے ٗ ہائیڈرل پاور جنریشن ٗ ٹورازم ٗ آئل اینڈ گیس ٗ مائنز اینڈ منرل اور ایگریکلچرل سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہداللہ شنواری نے خیبر پختونخوا اور کرغستان کے مابین تجارتی روابط کے فروغ اور دو طرفہ کاروباری تعلقات کو بڑھانے سمیت معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وفد کرغستان کا دورہ کرے گا۔ کرغستان کے سفیر نے گذشتہ روز سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہداللہ شنواری سے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر کرغستان کے اعزازی قونصل جنرل ارباب شبیر احمد خان ٗ کرغستان سفارتخانہ کے فرسٹ سیکرٹری ٗ این ایچ کاظمی اور ضیغم کاظمی بھی موجود تھے ۔ سرحد چیمبر کے صدر زاہداللہ شنواری نے کرغستان کے سفیر کو خیبر پختونخوا میں ہائیڈل پاور ٗ ہائیڈل کاربن پوٹینشل ٗ منرلز ٗ قیمتی پتھروں ٗ ماربل اور لکڑی سمیت دیگر قدرتی وسائل اور خیبر پختونخوا میں انڈسٹریلائزیشن اور سرمایہ کاری کے مواقعوں سے متعلق آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کرغستان اور پاکستان کے مابین تجارتی حجم کو بڑھانے کیلئے دو طرفہ تعاون کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اورکرغستان کے مابین کنسٹرکشن ٗ ایگریکلچر ٗ انرجی ٗ انفارمیشن ٹیکنالوجی ٗ سٹیل ٗپلاسٹک گڈز ٗ پی وی سی پائپس ٗ فرنیچر ٗ گھریلو استعمال کے آلات اور ٹیکسٹائل میں باہمی تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ان آئٹمز کی ایکسپورٹ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی روابط کو فروغ دے کر تجارتی حجم کو بڑھایا جاسکتا ہے اور اس مقصد کیلئے دونوں ممالک کو سہولیات فراہم کرنی ہوں گی۔ انہوں نے پشاور میں اعزازی قونصلیٹ کے قیام کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اعزازی قونصل جنرل دونوں جانب کی بزنس کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لئے موثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔ پاکستان میں کرغستان کے سفیر H.E Erik Beishembiev نے سرحد چیمبر کے صدر زاہداللہ شنواری کی جانب سے پیش کردہ سفارشات سے اتفاق کیا اور کہا کہ پاکستان اور کرغستان اقتصادی طور پر ایک دوسرے کے مزید قریب آسکتے ہیں اور باہمی کوششوں سے نہ صرف تجارت کو فروغ دے سکتے ہیں بلکہ تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے تجارتی حجم کو بھی بڑھایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرغستان پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط کے فروغ میں دلچسپی رکھتا ہے اور اس مقصد کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پشاور میں کرغستان کے اعزازی قونصلیٹ کے قیام سے اس صوبے کی بزنس کمیونٹی کو کرغستان کے ساتھ باہمی تجارت کی راہ میں سہولیات دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے تجارتی وفود کے تبادلے کی تجویز سے بھی اتفاق کیا اور کہا کہ خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی کرغستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھائے ۔انہوں نے کرغستان کی کل آبادی 6.2 ملین ہے جبکہ سالانہ تین ملین لوگ سیاحت کے لئے آتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کرغستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے اور پاکستانی سرمایہ کار اس مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں۔
#/s#
***