آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کو زمبابوے کیخلاف کتنے ون ڈے جیتنا ہوں گے؟ ایسی خبر آ گئی کہ مکی آرتھر تمام کھلاڑیوں کو مزید سخت محنت کروانا شروع کر دیں گے

آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کو زمبابوے ...
آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کو زمبابوے کیخلاف کتنے ون ڈے جیتنا ہوں گے؟ ایسی خبر آ گئی کہ مکی آرتھر تمام کھلاڑیوں کو مزید سخت محنت کروانا شروع کر دیں گے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پانچویں پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے زمبابوے کو پانچ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کرنا ہو گا یا پھر 1-4 سے شکست دینا ہو گی۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا آغاز 15 جولائی سے بلاوائیو میں ہو گا۔ پاکستا کرکٹ ٹیم کی اس وقت 102 پوائنٹس کیساتھ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہے اور آسٹریلیا 100 پوائنٹس کیساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

دوسری جانب بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہونے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز ہونے جا رہا ہے اور اس کے نتائج بھی ٹاپ تھری ٹیموں پر اثرانداز ہوں گے۔

اگر بھارت نے انگلینڈ کو 0-3 سے شکست دیدی تو یہ پہلی پوزیشن حاصل کر لے گی اور اگر انگلینڈ نے بھارت کو0-3 سے چت کر دیا تو انگلینڈ کی ٹیم پہلی پوزیشن کا حقدار ٹھہرے گی۔

مزید : کھیل


loading...