کترینہ کیف پھر سے سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی

کترینہ کیف پھر سے سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی
کترینہ کیف پھر سے سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (نیٹ نیوز)عید کے موقع پر اپنے مداحوں کیلئے نئی فلموں کا تحفہ دینے والے سلمان خان ایک بار پھر نئی فلم کا تحفہ دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’بھارت‘ میں کترینہ کیف پھر سے سلمان خان کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے جبکہ فلم میں نوجوان کا کردار نبھانے کیلئے دبنگ خان نے وزن کم کرنا شروع کردیا ہے۔علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم بھارت2014'میں بننے والی جنوبی کورین فلم 'Ode To My Father'کی کاپی ہے جس میں سلمان خان اور پریانکا چوپڑا مرکزی کردار ادا کریں گی جبکہ دیگر کاسٹ میں ڈیشا پٹانی بھی شامل ہیں۔فلم 2019میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائیگی۔
واضح رہے سلمان خان ان دنوں کترینہ کیف، جیکولین فرنینڈس، سوناکشی سنہا کینیڈا میں دبنگ ٹور میں مصروف ہیں اور اسی دوران ایک پریس کانفرنس میں سلمان خان کاکسی بات پر کترینہ کو 'بے بی کہنے پر جہاں کترینہ حیران نظرآئیں وہیں یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افرا د دیکھ چکے ہیں۔

مزید :

کلچر -