سجل علی کا احد رضامیر کے نام محبت بھرا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

سجل علی کا احد رضامیر کے نام محبت بھرا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل
سجل علی کا احد رضامیر کے نام محبت بھرا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

  


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ سجل علی کا اداکار احد رضامیر کے نام لکھا گیا محبت بھرا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔پاکستان کی خوبرو اداکارہ سجل علی اور فلم ’’پرواز ہیجنون‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانیو الے اداکار احد رضامیر کی جوڑی مقبول ترین ڈراما سیریل’’یقین کا سفر‘‘سے لوگوں کے دل میں اتری ہوئی ہے۔ سجل اور احد ساتھی اداکار ہونے کے ساتھ ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست بھی ہیں اور ہر موقع پر ایک دوسرے کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کرتے نظرآتے ہیں۔ چند روز پہلے احد رضامیر کی فلم’’پرواز ہے جنون‘‘ کا ٹریلر لانچ ہوا ہے جس میں حمزہ علی عباسی کے ساتھ احد رضا میر کی اداکاری کو بھی بے حد پسند کیاگیا ہے۔ اسی حوالے سے سجل علی نے اپنے قریبی دوست احد رضامیر کے نام ایک محبت بھرا پیغام تحریر کیا ہے۔سجل علی نے انسٹاگرام پر احد کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میں خود کو مبارکباد کا یہ پیغام لکھنے سے روک نہیں سکی، میں یہ پیغام صرف اس لئے نہیں لکھ رہی کہ فلم’ ’پرواز ہے جنون‘‘میں احد رضامیر نے بہترین اداکاری کی ہے بلکہ میں یہ پیغام احد رضامیر کی والدہ کے لئے بھی لکھنا چاہتی ہوں جن کی آنکھوں میں اپنے بیٹے کی کامیابی کی چمک ہی کچھ اور تھی۔

مزید : کلچر


loading...