سونالی کی غفلت کے باعث کینسر خطرناک شکل اختیار کرگیا

سونالی کی غفلت کے باعث کینسر خطرناک شکل اختیار کرگیا
سونالی کی غفلت کے باعث کینسر خطرناک شکل اختیار کرگیا

  


ممبئی(نیٹ نیوز) اداکارہ سونالی بیندرے کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے جس کے مطابق اداکارہ کی غفلت کے باعث کینسر خطرناک شکل اختیار کرگیا ہے۔ اداکارہ نے گزشتہ ہفتے یہ روح فرسا خبرسنائی تھی کہ وہ ہائی گریڈ کینسر میں مبتلا ہوگئی ہیں، تاہم سونالی نے کینسر سے ہار نہیں مانی اور انہوں نے سوشل میڈیا پرکینسر کے خلاف لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاج کی غرض سے نیویارک میں موجود ہیں۔میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو طویل عرصے سے جسم میں درد کی شکایت تھی لیکن وہ اپنے جسم میں ہونے والے درد کو نظر انداز کرتی رہیں اور جب درد ناقابل برداشت ہوگیا اوران کی بیماری خطرناک اسٹیج پر پہنچ گئی تب انہوں نے ٹیسٹ کروائے۔

، جس میں کینسر کی تصدیق ہوگئی، اگر وہ وقت پر ٹیسٹ کرالیتیں تو شروعات میں ہی بیماری کا پتہ چل جاتا۔دوسری جانب سونالی بیندرے نے سوشل میڈیا پر اپنی حالیہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پسندیدہ مصنفہ کاایک قول لکھا ہے’’ہمیں جب تک اپنی طاقت کا اندازہ نہیں ہوتا جب تک کہ ہمیں اپنی اس پوشیدہ طاقت کو سامنے لانے کا کوئی موقع نہیں ملتا۔‘‘ لوگوں کی یہ طاقت ان کے بْرے وقت، یا ان کے اندر چل رہی کسی جنگ کے نتیجے میں سامنے آتی ہے۔

مزید : کلچر


loading...