عبدالستار ایدھی کی دوسری برسی پر لاہورآرٹس کونسل میں تعزیتی اجلاس
لاہور(فلم رپورٹر)ملک کی معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی دوسری برسی کے موقع پر گزشتہ روز لاہورآرٹس کونسل میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بلند درجات کے لئے دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔اس مو قع پر ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن(ر)عطاء محمد خان نے کہا کہ مرحوم کی انسان دوست خدمات کو تاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکتی جس نے نہ صرف دنیا کا سب سے بڑاایمبولینس سسٹم متعارف کروایا بلکہ ائربس سروس کے اجراء سے لاکھ مریضوں کی جان بچائی ۔تعزیتی اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری، نیاز حسین لکھویرا،محمدعارف ،خرم نویل حسیب پاشا اور صبح صادق کے علاوہ دیگر ملازمین نے شرکت کی۔