نیویارک میں دوروز تک جاری رہنے والا ’’پاکستان فلم فیسٹیول‘‘ اختتام پذیر

نیویارک میں دوروز تک جاری رہنے والا ’’پاکستان فلم فیسٹیول‘‘ اختتام پذیر

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ماہرہ خان دوسرے پاکستان فلم فیسٹیول کے سلسلے میں نیویارک میں موجود ہیں دوروز تک جاری رہنے والا پاکستان فلم فیسٹیول اختتام پذیر ہوچکا ہے جہاں ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ ،’’ کیک‘‘ اور’’ سات دن محبت ان‘‘سمیت متعدد پاکستانی فلمیں دکھائی گئیں جنہیں شائقین نے بے حد پسند کیا۔ اس موقع پر ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے بیٹے اذلان اوراپنی نجی زندگی کے بارے میں بہت سی باتیں شیئر کیں۔ ماہرہ نے کہا ماں کا بچے کے لیے فکر مند ہونا ایک بہت خوبصورت احساس ہے، ایک بچے کے ساتھ ماں کا بھی نیا جنم ہوتا ہے لیکن یہ سب بہت مشکل ہے۔ باہر کام کرنے والی خاتون کے لیے بچے کو بڑا کرنا ایک مشکل عمل ہے اور اگر مجھے میرے گھر والوں کی اور اذلان کے والد کی سپورٹ اور حمایت حاصل نہ ہوتی تو یہ میرے لیے بہت مشکل ہوجاتا۔ اس کے ساتھ ہی ماہرہ خان نے ایک بہت اہم نکتے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ باہر کام کرنے والی عورت سے ہمیشہ اس کے بچوں اور فیملی کے حوالے سے سوالات پوچھے جاتے ہیں جب کہ مردوں سے اس طرح کے کوئی سوالات نہیں کئے جاتے حالانکہ مردوں سے بھی اس طرح کے سوالات کیے جانے چاہئیں۔

مزید : کلچر


loading...