فن کی کوئی سرحد نہیں شوبزمیں حد بندی کوئی درست عمل نہیں ،زارا خان

فن کی کوئی سرحد نہیں شوبزمیں حد بندی کوئی درست عمل نہیں ،زارا خان
فن کی کوئی سرحد نہیں شوبزمیں حد بندی کوئی درست عمل نہیں ،زارا خان

  


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وماڈل زارا خان نے کہا کہ اسی طرح فلم انڈسٹری میں کسی کواچھا مقام مل جائے توپھروہ ٹی وی پرکام کرنے سے گریز کرتا ہے۔ جس کی وجہ اس کے سٹارڈم میں کمی مانا جاتا ہے۔ مگرمیرے نزدیک شوبزمیں حد بندی کوئی درست عمل نہیں ہے۔ ایک فنکارکوفنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں کام کرنا چاہیے۔ بلاشبہ فلم ایک بڑا اورمقبول میڈیم ہے لیکن لوگوں کی بڑی تعداد ٹی وی ڈرامے دیکھتی اورانہی سے لطف اندوز ہوتی ہے۔ اس لئے اب وہ دورنہیں رہا جب ایک فنکارکسی ایک میڈیم تک خود کومحدود رکھ لے۔اداکارہ نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت کے سپرسٹارز شاہ رخ، سلمان خان اورامیتابھ کے علاوہ بہت سے اب توفلموں کے ساتھ ٹی وی پربھی خوب کام کررہے ہیں۔

اگرٹی وی پرکام کرنے سے ان کی شہرت اورمقبولیت میں کوئی کمی آتی تویہ مقبول فنکارکبھی بھی ٹی وی پرکام کرنے کوترجیح نہ دیتے۔ اس لئے میں سمجھتی ہوں کہ اب وقت بدل چکا ہے اورہمیں اپنی سوچ کوبدلنے کی ضرورت ہے۔ زارا خان نے کہا ہے کہ جس طرح فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، اسی طرح سچے فنکاروں کوفلم اورٹی وی کی کیٹگری میں تقسیم کرنا درست نہیں ہے۔ زارا خان نے کہاکہ ایک نوجوان جب شوبز کی دنیا میں قدم رکھتا ہے تواس کے کچھ ٹارگٹ ہوتے ہیں اورآگے بڑھنے کے لئے ایک طریقہ کاربھی اس کے ساتھ ہوتا ہے۔ جس کے تحت وہ کام کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہامنواتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں جب ایک فنکارکسی ٹی وی ڈرامہ میں مقبول ہوجائے توپھر اس کوٹی وی تک ہی محدود رہنے دیا جاتا ہے۔

مزید : کلچر


loading...