اکشے ’ہاوس فل 4‘ کے ساتھ مداحوں کو ہنسانے کیلئے تیار

اکشے ’ہاوس فل 4‘ کے ساتھ مداحوں کو ہنسانے کیلئے تیار

ممبئی(نیٹ نیوز) اداکار اکشے کمار کی کامیڈی فلم سیریز ہاؤس فل کی چوتھی فلم کی شوٹنگ کاآغاز ہوگیا۔اداکار نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ انہوں نے بوبی دیول اور ریتیش دیش مکھ کے ساتھ اس فلم کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔اکشے نے اس ٹویٹ کے ساتھ اپنی، بوبی دیول اور ریتیش دیش مکھ کی تصویر بھی شیئر کی۔ یاد رہے کہ اکشے اور ریتیش تو اس سیریز کی تمام فلموں کا حصہ رہے جبکہ بوبی دیول کی یہ پہلی ہاؤس فل فلم ہوگی۔اس فلم میں کریتی سنن اور جونی لیور بھی کام کرتے نظر آئیں گے، جبکہ فلم کی ہدایات ساجد خان دے رہے ہیں۔ اس سیریز کی فلموں کو تجزیہ کاروں کے منفی ریویوز تو ملے تاہم یہ باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے میں کامیاب رہیں۔فلم اگلے سال دیوالی پر ریلیز ہوگی۔

مزید : کلچر


loading...