اے این پی کی کارنر میٹنگ میں ہونے والے دھماکے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی، دیکھ کر ہر کوئی لرز اٹھا

اے این پی کی کارنر میٹنگ میں ہونے والے دھماکے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی، دیکھ ...
اے این پی کی کارنر میٹنگ میں ہونے والے دھماکے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی، دیکھ کر ہر کوئی لرز اٹھا

  


پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے یکاتوت میں (عوامی نیشنل پارٹی) اے این پی کی کارنر میٹنگ میں خودکش بم دھماکے سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہارون بلور سمیت 13 افراد شہید جبکہ 42 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پشاور میں اے این پی کے جلسے میں خود کش دھماکہ ،ہارون بلور سمیت 13 افراد شہید ، 35سے زائد زخمی 

زور دار دھماکے سے پورے علاقے میں افراتفری پھیل گئی ،دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ،پاک فوج کی ٹیمیں بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں۔

اس دھماکے کی ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی ہے اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی لرز اٹھا ہے اور پورا ملک سوگ میں ڈوبا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اے این پی رہنماءاور کارکنان کارنر میٹنگ میں مصروف ہوتے ہیں کہ اچانک سٹیج کے قریب زوردار دھماکہ ہوتا ہے اور پھر چیخ و پکار شروع ہو جاتی ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور


loading...