نور نے خاورمانیکا سے شادی کی خبر کی تردید کر دی

نور نے خاورمانیکا سے شادی کی خبر کی تردید کر دی
نور نے خاورمانیکا سے شادی کی خبر کی تردید کر دی

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ نور بخاری نے خاورمانیکا کے ساتھ شادی کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہو ئے کہا ہے کہ خاور مانیکا میرے والد کی عمر کے ہیں۔گزشتہ دنوں یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اپنے سابق شوہر خاورمانیکا کیساتھ اداکارہ نوربخاری کی شادی کروارہی ہیں اور عام انتخابات کے فوری بعد نکاح کی تقریب ہوگی لیکن وڈیو پیغام میں نوربخاری کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ میرے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، باقاعدگی سے میری شادی کی بے بنیاد خبرچلادی جا تی ہے جس سے مجھے تکلیف ہوتی ہے۔ ایسے شخص کے ساتھ شادی کی افواہ نہ پھیلائیں جو میرے باپ کی عمر کاہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں جب بھی شادی کروں گی ،کھلے عام کروں گی ،کسی سے چھپ کر شادی نہیں کروں گی۔

مزید : کلچر


loading...