ڈرامہ سیریل’’تم سے ہی تعلق ہے‘‘ 16جولائی سے نشر ہوگی
لاہور ( فلم رپورٹر) ایک کے بعد ایک شاندار پراجیکٹس پیش کرنے والے سیونتھ سکائی انٹر ٹینمنٹ کی ڈرامہ سیریل ’’تم سے ہی تعلق ہے‘‘ مکمل ،16جولائی سے نجی ٹی وی سے نشرکی جائے گی۔پروڈیوسرزعبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی سرپرستی میں بننے والے ڈرامے کی ہدایات معروف میگاہٹ ڈرامہ’’تم سے ہی تعلق ہے‘‘کے ہدایات کار شکیل خان نے دیں ہیں، ڈرامے کی کہانی معروف ڈرامہ رائٹر سید وصی شاہ نے تحریر کی ہے، جبکہ ڈرامہ کا ٹائٹل سانگ معروف گلو کار ساحر علی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔اس ڈرامہ سیریل کے مرکزی کردار سید جبران ، طوبیٰ صدیقی، فریال محمود ، اور علی عباس نے ادا کئے ہیں جبکہ دیگر فنکاروں میں انعم فیاض، شمیم ہلالی، شبیر جان اور ندا ممتاز شامل ہیں۔