بھارتی گلوکارہ نیہا ککر بھی سجاد علی کی مداح نکلیں

بھارتی گلوکارہ نیہا ککر بھی سجاد علی کی مداح نکلیں
بھارتی گلوکارہ نیہا ککر بھی سجاد علی کی مداح نکلیں

  


ٹیکساس(نیٹ نیوز)اس میں کوئی شبہ نہیں کہ پاکستانی گلوکار بین الاقومی سطح پر بے حد مقبول ہیں اور ان کے پرستار سرحد پار بھی موجود ہیں۔ ایسے میں ’ملے ہو تم ہم کو‘ گیت سے مقبول ہونے والی بھارتی گلوکارہ نیہا ککر پاکستانی گلوکار سجاد علی کی بڑی مداح نکلیں۔امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں منعقد ہونے والے اے پی پی این اے کنونشن میں میوزیکل لائیو کنسرٹ کے دوران نیہا ککر نے سجاد علی کا مقبول گانا ’ہر ظلم تیرا یاد ہے‘ گنگنایا اور انہیں خوب داد دی۔بھارتی گلوکارہ کا پرفارمنس کے درمیان کہنا تھا، ’سجاد علی بہت زبردست گاتے ہیں اور وہ بہت بہترین ہیں۔علاوہ ازیں پاکستانی گلوکار نبیل شوکت نے بھی اس موقع پر پرفارم کیا۔

مزید : کلچر


loading...