بالی ووڈ کی ایکشن فلموں میں جاندار ڈائیلاگز پرخاص توجہ ہے،مومنہ بتول

بالی ووڈ کی ایکشن فلموں میں جاندار ڈائیلاگز پرخاص توجہ ہے،مومنہ بتول
بالی ووڈ کی ایکشن فلموں میں جاندار ڈائیلاگز پرخاص توجہ ہے،مومنہ بتول

  


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ وماڈل مومنہ بتول نے کہا ہے کہ اگردیکھا جائے توشائقین کواپنی توجہ کا مرکزبنانے کے لئے اس وقت بالی ووڈ میں بننے والی ایکشن فلموں میں اس بات پرخاص توجہ دی جاتی ہے کہ ڈائیلاگ جاندار ہوں۔ جب کوئی ہیرو اپنے کردارکی ڈیمانڈ کے مطابق ولن کوللکارتا ہے تو وہ ڈائیلاگ راتوں رات سوشل میڈیا پربھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتا ہے۔ لیکن بدقسمتی کہہ لیں یا عقل کی کمی کہ ہمارے ہاں فلم میکرز ان باتوں پربالکل بھی توجہ نہیں دیتے۔ فلم کی کامیابی اچھی کہانی اور ڈائیلاگ سے ہی ممکن ہے،جب تک ہماری فلموں کے سکرپٹ اورڈائیلاگ پرتوجہ نہیں دی جائے گی تب تک فلموں کی کامیابی کے ساتھ ساتھ فنکاروں کی مقبولیت بھی ممکن نہیں ہوگی۔مومنہ بتول نے کہا کہ دنیا بھرمیں بننے والی فلموں میں سب سے زیادہ اہمیت سکرین پلے اوراس فنکاروں کے ڈائیلاگز پردی جاتی ہے لیکن ہمارے ہاں بننے والی فلموں میں جدید ٹیکنالوجی تودکھائی دیتی ہے لیکن اس کی کہانی کوجاندار بنانے اورڈائیلاگ کے ذریعے شائقین کوانٹرٹین کرنے کا رجحان فی الحال فروغ نہیں پا سکا۔

جس سے ایک بات ثابت ہوتی ہے کہ کثیرسرمائے اورجدیدٹیکنالوجی فلم کی کامیابی میں کوئی کردارادا نہیں کرتی بلکہ فلم کی کامیابی تواچھی کہانی کے ذریعے ہی ممکن ہوپاتی ہے۔

مزید : کلچر


loading...