ساری قوم اِس یوم آزادی پر ایک ایک درخت لگائے،ظفر اقبال

ساری قوم اِس یوم آزادی پر ایک ایک درخت لگائے،ظفر اقبال

لاہور(پ ر)پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے ایک ایک پاکستانی کو بھر پور کردار ادا کرنا پڑئے گا۔ہر پاکستانی وطن عزیز میں شادابی کی خاطر اِس یوم آزادی پہ ایک ایک درخت لگائے۔ اِن خیالات کا اظہار پیس مشن آف نارتھ امریکہ کے چےئرمین ممتاز سکالر ڈاکٹر ظفر اقبال نوری نے مصطفائی جسٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے چےئرمین صاحبزادہ اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کے ساتھ گفتگو میں کیا۔ ڈاکٹر ظفر اقبال نوری نے کہا کہ پاکستان میں جنگلات کی کمی کی وجہ سے سیلاب، کٹاؤ، موسمی تبدیلیاں رونما ء ہورہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کو اپنی مدد آپ کے تحت درخت لگانا ہوں گے۔

تب ہی ملک میں سموگ ، ماحولیاتی آلودگی اورگرمی سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اِس موقع پر اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہر پاکستانی انشا اللہ اِس یوم آزدی پر ایک ایک درخت لگائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...