پنجاب میں عورتوں اور اقلیتوں کی ملازمتوں کی صورت حال بہتر ہے، فوزیہ وقار

پنجاب میں عورتوں اور اقلیتوں کی ملازمتوں کی صورت حال بہتر ہے، فوزیہ وقار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور’( پ ر ) پنجاب کمیشن برائے حقوق نسواں (NCSW) کی چئیرپرسن فوزیہ وقار نے کہا ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران عورتوں کی سیاسی اور معاشی با اختیاری کے لیے کئی اہم اقدامات دیکھنے میں آئے ہیں تاہم ہمارے سامنت سب سے بڑا چیلنج ان پالیسیوں پر موثر عمل درآمد کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔ انہو نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں عورتوں کے لیے مختص ملازمتوں کے کوٹہ اور مذہبی اقلیتوں کے لیے رکھے گٗے 5% کوٹہ پر عمل درآمد کے حوالے سے اہم پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’ پنجاب میں ملازمتوں کے کوٹہ پر عمل درآمد کی صورت حال‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام پیس اینڈ ڈویپلمنٹ فاونڈیشن ( پی ڈی ایف) نے این سی اے کے اشتراک سے کیا تھا۔ فوزیہ وقار نے کہا کہ اب تک صوبے میں 1039محکموں کی جانب سے ملازمتوں کے کوٹہ کے حوالے سے مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔

اور پی سی ایس ڈبلیو کی کوشش ہے کہ عورتوں کے مختلف معاشی شعبوں میں آ گے بڑھنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔ قبل ازیں پی ڈی ایف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر رومانہ بشیر نے ملک میں عورتوں جن میں مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والی عورتیں بھی شامل ہیں، کو درپیش مسائل اور معاملات کی تفصیل پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشرے اور مختلف حکومتی محکمو ں میں عورتوں کے ملازمتوں کے کوٹہ اور اقلیتوں کے لیے مختص کوٹہ سے متعلق عمومی شعور میں اضافے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔