اساتذہ ڈیموں کیلئے ایک دن کی تنخواہ دینے کو تیارہیں،رمضان انقلابی

اساتذہ ڈیموں کیلئے ایک دن کی تنخواہ دینے کو تیارہیں،رمضان انقلابی

لاہور (صباح نیوز)اساتذہ برادری بھی ڈیموں کی تعمیر کیلئے ایک دِن کی تنخواہ دینے کیلئے تیار ہے۔ ملک کی بقاء کیلئے چیف جسٹس اور آرمی چیف کے ساتھ ہیں ان خیالات کااظہار صوفی رمضان انقلابی مرکزی صدر آل ٹیچرز الائنس وپنجاب ٹیچرزیونین نے مرکزی مجلس عاملہ کی ہنگامی میٹنگ میں خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پانی زندگی ہے ، ڈیم بنیں گے تو زندگی ملے گی۔ حکومت تمام اساتذہ و ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ کاٹ کر چیف جسٹس کے ڈیم فنڈ میں جمع کرائے ۔اساتذہ برادری دلی خوشی کے ساتھ اس نیک کام کیلئے تیار ہیں۔ کاش یہ سب بہت پہلے کرلیا جاتا تو آج ڈیموں سے بننے والی ہائیڈل بجلی سستی ترین دستیاب ہوتی۔ آج پٹرولیم اور گیس سے بننے والی مہنگی بجلی سے تو ملازمین گھروں کے بجلی کے بل تک کی ادائیگی سے تنگ ہیں۔ انشاء اللہ ڈیم بنیں گے تو نہ صرف فصلیں اگیں گی اور ملک خوشحال ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی طرح اساتذہ بھی ہر دکھ سکھ میں قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس موقع پر سینئر اساتذہ رہنما بشیراحمدساحل، مرکزی جنرل سیکرٹری سیدفہیم افضل بخاری سمیت متعدد اساتذہ رہنماموجود تھے ۔ اساتذہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک کی خوشحالی اور ترقی کیلئے ڈیموں کی تعمیر کیلئے ہماری جان بھی قربان ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...