زیادہ غصہ ، ہر وقت تیزی اور دباؤ میں رہنا د ل کیلئے نقصان دہ ،ڈاکٹر مہدی حسن

زیادہ غصہ ، ہر وقت تیزی اور دباؤ میں رہنا د ل کیلئے نقصان دہ ،ڈاکٹر مہدی حسن

لاہور(سٹی رپورٹر)ماہر امراض قلب ڈاکٹر راجہ مہدی حسن نے کہا ہے کہ زیادہ غصہ اور ہر وقت تیزی اور دباؤ میں رہنا دل کی صحت کے لئے نقصان دہ ہے، مشروبات ، چائے و کافی کے زیادہ استعمال اور سگریٹ سے پرہیز کیا جائے، روزانہ واک کو معمول بنایا جائے۔ قائد اعظم گولڈ میڈل، بینظیر بھٹو گولڈ میڈل اور تمغہ حسن کارکردگی کے حامل احمد میڈیکل کمپلیکس کے معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر راجہ مہدی حسن نے ایک انٹرویو میں دل کے مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کومشورہ دیا کہ وہ سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں، کھانا کم مقدار میں کھائیں، کھانا کھانے کے بعد دو گھنٹے تک سیر یا مشقت والے کام سے اجتناب کریں۔ انہوں نے کہاکہ دل کے مریض ہمیشہ چربی والے گوشت، بالائی اور پنیر کے استعمال سے گریز، آئس کریم، چاکلیٹ کیک وغیرہ سے بھی بچنے سمیت ہر قسم کے بازاری مشروبات، کافی اور چائے کا استعمال ترک کردیاجائے۔ انہوں نے دل کے مریضوں کو مچھلی، تازہ سبزیوں، دالیں، چپاتی، ابلے ہوئے چاول، تازہ پھلوں اور بغیر کریم کے دودھ استعمال کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے مریضوں کو تاکید کی کہ دل کے مریضوں کو زیادہ غصہ کرنے، تیزی میں رہنے، مناسب نیند نہ لینے سے مرض میں شدت پیدا ہو سکتی ہے لہٰذا ان سے گریز کیاجائے۔

علاوہ ازیں اگر چھاتی میں درد محسوس ہو تو فوراً زبان کے نیچے گولی رکھیں اور اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ دل کی بڑھتی ہوئی بیماری سے بچا جاسکے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر راجہ مہدی حسن بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...