حضرت فقیر صوفی محمد نقیب اللہ شاہؒ کے عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز
لاہور (جنرل رپورٹر) حضرت فقیر صوفی محمد نقیب اللہ شاہؒ کے 24 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز نقیب آباد شریف قصور میں ہو گیا۔ افتتاحی تقریب میں سجادہ نشین صوفی محمد نقیب الرحمن شاہ اور صوفی محمد اسد اللہ شاہ مہمانان خاص تھے۔ تلاوت کلام پاک کے بعد پرچم کشائی اور خصوصی دعا سے تقریبات کا افتتاح ہوا۔ درباری قوال مشتاق احمد نے منقبت پیش کی ۔ اندرون اور بیرون ملک سے آئے ہوئے ہزاروں زائرین نے مزار پر حاضری دی ۔ عرس کی تقریبات جمعۃ المبارک کی صبح نماز فجر تک جاری رہیں گی۔