سزا یافتہ شخص کے استقبال کی تیاریاں سمجھ سے بالا تر ہیں،اشرف جلالی

سزا یافتہ شخص کے استقبال کی تیاریاں سمجھ سے بالا تر ہیں،اشرف جلالی

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر ) تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ اور تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ایک مجرم ،نااہل اور سزا یافتہ شخص کے استقبال کی تیاریاں سمجھ سے بالا تر ہیں۔ختم نبوت ﷺاور ناموس رسالت ﷺکی ریلوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کرنیوالے آج کس منہ سے نوازشریف کیلئے احتجاجی جلوس کو اپنا جمہوری حق قرار دے رہے ہیں۔

بلا شبہ یہ قدرت کا انتقام ہے رب محمد ﷺ نے بہت جلد غازی ممتاز حسین قادری کے قاتلوں کو اڈیالہ جیل دکھا دی ہے ۔کپٹن صفدر ناموس رسالت ﷺ کیلئے نہیں ناموس نوازشریف کی خاطر اور غازی ممتاز حسین سے غداری کی وجہ سے اڈیالہ جیل کا مہمان بنا ہے ۔تاریخ میں نواز شریف ٹولے کانام ناموس رسات اور ختم نبوت کے ایک غدار کی حیثیت سے لکھا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...