(ن) لیگ لوٹوں نہیں ووٹوں سے تبدیلی لائے گی،پیر اشرف رسول

(ن) لیگ لوٹوں نہیں ووٹوں سے تبدیلی لائے گی،پیر اشرف رسول

فیروزوالہ(نامہ نگار)مسلم لیگ(ن) کے رہنما اورسابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پیرمحمداشرف رسول نے کہا کہ ہم لوٹوں سے نہیں ووٹوں سے تبدیلی لائیں گے ،25 جولائی کو عوام خدمت کوووٹ دیں گے ،دھرناالزام تراشی اورلاک ڈاؤن کی سیاست کرنیوالوں کو منہ کی کھاناپڑے گی۔25 جولائی کے بعد عمران خان کارونادھونامزید تیزہوجائیگا۔میا ں نوازشریف کاوطن واپسی پرفقیدالمثال استقبال کیاجائیگا۔نوازشریف نے ملک واپسی کاجراتمندانہ فیصلہ کیا ہے ان خیالات کااظہارامامیہ کالونی ونڈالہ دیال شاہ ،کوٹ پنڈی داس ،اوردیگرمقامات پرکارنرمیٹنگزاورووٹروں سے ملاقاتوں کے دوران کیا ۔اس موقع پرکارکنوں اورشہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،پی پی 137 کے امیدوار پیرمحمداشرف رسول نے کہا سزائیں میاں نوازشریف کا راستہ نہیں روک سکتیں ،نوازشریف ایک نظریئے کانام بن چکاہے جنہیں کوئی عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتا۔مسلم لیگ(ن) کو دیوار سے لگانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی وطن واپسی پرکارکنوں کے حوصلے بڑھیں گے ۔میاں نوازشریف نے ملک کو اندھیروں سے نکال کرترقی کے سفرکی طرف گامزن کیا ۔25 جولائی کو عوامی عدالت سے بڑافیصلہ آئیگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...