ملکی خزانہ لوٹنے والے سیاسی شہید بنناچاہتے ہیں،نوشین حامد

ملکی خزانہ لوٹنے والے سیاسی شہید بنناچاہتے ہیں،نوشین حامد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کی نامزد امیدوار ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچانے والے سیاسی شہید بننے کی کوشش کررہے ہیں،ن لیگ جمہوری سسٹم کو ڈی ریل کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے،پانچ سال عوام کے پیسے پر عیاشی کرنے والے انقلاب کے دعوے کررہے ہیں،عمران خان نے حق اور سچ کا علم بلند کیا ہے قوم نے چوروں کی سیاست کو مستردکردیا ہے اب صرف 25جولائی کے بعد عوام کی حکومت ہو گی،وہ گزشتہ روز دھرم پورہ میں انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کررہی تھی ،انہوں نے مزید کہا تحریک انصاف کے پی کے میں تعلیم اور صحت کا جدید نظام متعارف کرایا ہے ،ایک لاکھ سے زائد ٹیچرز کی بھرتیاں کی ہے۔

جبکہ ڈاکٹر ز تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا تاکہ وہ اپنی خدمات اچھے طریقے سے سر انجام دے سکیں،کے پی کے میں پولیس کو مکمل طور پر غیر سیاسی کردیا ہے پولیس بلا خوف خطر کسی کیخلاف بھی کاروائی کر سکتی ہے ۔

میرٹ کاواویلہ کرنے والوں نے پنجاب میں میرٹ کی دھجیاں اڑا دی ہیں،پنجاب کا کوئی ایسا ادارہ نہیں جس میں خادم اعلیٰ کے بیٹے حمزہ شہباز کے مرضی سے بھرتیاں نہ کی گئی ہوں ،جو باقی رہ گئی ان میں ایم پی ایز کو کوٹہ الاٹ کردیا جاتا تھا،انہوں نے مزید کہا پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اگر نیب نے حقیقی معنوں میں احتساب کا عمل شروع کردیا ہے تو اس کو انتقام کا نام دیا جا رہا ہے،شہباز شریف اور اس کی ٹیم بھی جلد جیل کی سلاخوں کی پیچھے ہو گی۔