تحریک انصاف کی یاسمین راشد نے انتخابی منشور پیش کردیا

تحریک انصاف کی یاسمین راشد نے انتخابی منشور پیش کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر ) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و این اے 125سے امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے مقامی دفتر میں منعقدہ پروقار تقریب میں اپنا انتخابی منشور پیش کردیا ، اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما پی پی 149، پی پی 150سے امیدوار زبیر نیازی ، چوہدری اصغر گجر اور عندلیب عبّاس اور دیگر قائدین بھی موجود تھے اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین کا کہناتھا کے لوگوں کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہوگی ہم باتوں نہیں کام پر یقین رکھتے ہیں اور انشا ء اللہ کام کر کے دکھائیں گے ،ہم نے گلی گلی جا کے لوگوں کے مسائل دیکھیں ہیں اور اس بنیاد پر اپنا منشور بنایا ہے ، آٹھ نکاتی انتخابی منشور پیش کررہے ہیں۔
جس میں نمبر 1۔پینے کا صاف پانی، پانی زندگی ہے ہم ہر UC میں دو عدد فلٹریشن پلانٹس لگائیں گے پانی کی ترسیل کے موجودہ نظام کی ازسرنو تعمیر کریں گے ،واٹر انشورنس کو یقینی بنائیں گے۔نمبر 2صفائی نصف ایمان ہے اس علاقہ میں صفائی ایک بہت بڑا مسلہ ہے صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بہت ساری بیماریاں پھیل رہی ہیں ہم ایک مکمل سروے کے بعد سیوریج کے نظام کو ٹھیک کریں گے ،کوڑا کرکٹ اٹھانے اور اسے ٹھکانے لگانے کا ایک جامع منصوبہ بنائیں گے ۔ نمبر 3صحت کا انصاف پرائمری ہیلتھ سیکٹر میں ہم ہر UC میں دو ڈسپنسریاں قائم کریں گے سیکنڈری ہیلتھ کے سیکٹر میں حلقے کے ہسپتال کو 24 گھنٹے سروس فراہم کی جائے گی ٹرشری ہیلتھ سیکٹر میں ہسپتالوں کے لئے جدید ریفرل سسٹم بنایں گے غریب اور مستحق خاندانوں کو انصاف صحت کارڈ فراہم کریں گے۔نمبر 4تعلیم سے ترقی کوئی، بچہ تعلیم سے محروم نہیں ہوگا سرکاری سکولوں کو جدید طرز پر بحال کریں گے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سکولوں کی تعداد میں اضافہ کریں گے ذہین بچوں کو وظیفہ دیا جائے گا لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔نمبر 5روزگار ،ٹیکنیکل ٹریننگ کے لئے ادارے قائم کریں گے جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے گھریلو صنعتوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور ان کی مارکیٹنگ کی جائے گی ،نمبر 6 اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اقلیتی برادری ہمارے سماجی ڈھا نچے کا اہم ستون ہے ہم ہر طرح سے اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے ۔نمبر 7 ماحولیات ،ہم اپنے حلقہ میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کریں گے نوجوانوں کے لئے زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے میدان بناے جائیں گے۔نمبرر8 پبلک سیفٹی سینٹر,ہم خصوصی پبلک سیفٹی سینٹر بنائیں گے تا کہ لوگوں میں احساس تحفظ جنم لے لوگوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہوگی۔