ڈیمز بنانا وقت کی ضرورت ، چشم پوشی نہیں کی جا سکتی ، محمد سرفراز
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، جام صادق، رانا انوار،راناالطاف حسین، ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی ، سعید نامدار، اسلم گھمن، افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی، شیخ اختر، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، راؤ عابد، راؤ شمشاد، نجم النساء، صفدر کالرو، ، منیر انجم ، امتیاز طاہر و دیگر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے ڈیمز بنانے کے لئے فنڈ قائم کرنے کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ وقت کی اس ناگزیر ضرورت سے چشم پوشی نہیں کی جا سکتی کیونکہ اسوقت پاکستان شدید آبی مسائل سے دوچار ہے ۔ اساتذہ برادری ہمیشہ کی طرح ملکی مسائل کے حل میں ہراول دستے کا رول ادا کرتی رہی ہے اور ڈیمز کے لئے خوشی سے فنڈ میں اپنا حصہ ڈالنے کو تیار ہے ۔راہنماؤں نے کہا کہ اساتذہ برادری اور محکمہ سکولز ایجوکیشن کے دیگر ملازمین گریڈ 1 سے گریڈ 16تک ایک دن اور گریڈ 17سے گریڈ20تک دو دن کی تنخواہ اس فنڈ میں دیں گے اور اس کے لئے سیکرٹری ایجوکیشن سے مطالبہ ہے کہ وہ باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کریں۔
راہنماؤں کا کہنا تھا کہ اساتذہ برادری نہ صرف ایک یا دو دن کی تنخوا اہ دینے کو تیار ہے بلکہ اگر ہماری ضرورت پڑی تو ہم عملی طور پراپنی خدمات بھی پیش کرنے کو تیار ہیں ۔