عمران خان کا ختم نبوت ؐ کے متعلق موقف قابل تعریف ہے،سید محمد حبیب عرفانی

عمران خان کا ختم نبوت ؐ کے متعلق موقف قابل تعریف ہے،سید محمد حبیب عرفانی

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے علماء و مشائخ ونگ کے صدر اور سجادہ نشین درگاہ سندر شریف سید محمد حبیب عرفانی سے گذشتہ روز سابق وزیرخارجہ سردار آصف احمد علی، پی پی 155کے امیدوار ملک جاوید انور اعوان، این اے 123کے مہر واجد عظیم، پی پی 144کے چوہدری خالد گجر، پی پی 143کے ملک آصف، پی پی 117کے ڈاکٹرحسن ملک، پی پی 172کے خالد محمود گجراور پی پی 174کے مقصود صابر انصاری نے سندر شریف میں ملاقات کی۔ سجادہ نشین سید محمد حبیب عرفانی کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عاشقان رسول ؐ ہر دور میں کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں، انشاء اللہ ختم نبوت ؐ کا پرچم ہمیشہ بلند رہے گا اور انتخابات میں عاشقان رسول ؐ حالیہ سازشوں کے بعد کسی کے داؤ فریب میں نہیں آئیں گے۔عمران خان کا ختم نبوت ؐ کے متعلق موقف قابل تعریف ہے۔

، ماضی کے واقعات کے بعد پاکستانی قوم کسی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے اور اسی پر اعتماد کریں گے جو ختم نبوت کا سپاہی ہو۔سید محمد حبیب عرفانی نے کہا کہ بعض مذہبی جماعتیں اس وقت اُن لوگوں کی بی ٹیم کا کردار اداکررہی ہیں جن لوگوں نے ختم نبوت ؐ کے قانون میں ترمیم کی سازش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح عمران خان نے اپنے گوشوارے عوام کے سامنے رکھ دئیے ہیں دوسری جماعتوں کے سربراہان بھی ایسا کرکے خود احتسابی کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...