جامعہ اشرفیہ میں افتتاح بخاری شریف کی تقریب آج ہوگی، انتظامات مکمل

جامعہ اشرفیہ میں افتتاح بخاری شریف کی تقریب آج ہوگی، انتظامات مکمل

لاہور ( پ ر) ملک کے معروف دینی ادارہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں افتتاح بخاری شریف کی تقریب آج 11 جولائی بروز بدھ صبح دس بجے منعقد ہوگی جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم و شیخ الحدیث حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی حدیث کی مشہور کتاب ’’بخاری شریف‘‘ کا آغاز کرتے ہوئے پہلی حدیث کا درس دیکر نئے تعلیمی سال کا آغاز کریں گے اس موقعہ پر خصوصی دعا بھی کی جائے گی تقریب افتتاح بخاری شریف میں دینی مدارس کے مہتمم حضرات ، علماء و مشائخ اور طلباء کرام سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے تقریب بخاری شریک کے سلسلہ میں گذشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اس کو حتمی شکل دیدی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...