تحریک انصاف سوشل میڈیاپر انتشار پھیلا رہی ہے،مرزا ارشد بیگ

تحریک انصاف سوشل میڈیاپر انتشار پھیلا رہی ہے،مرزا ارشد بیگ

لاہور (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) یوتھ سوشل میڈیا کے نائب صدر مرزا ارشد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سوشل میڈیاپرانتشار پھیلا رہی ہے،نگران حکومت سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائے،تبدیلی کے نام پر نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے سوشل میڈیا پر ایسے پیغامات اور پوسٹ شیئر کی جا رہی ہے ،اسلام اور پاکستان کے اصولوں کے منافی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ ن سوشل میڈیا کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔،اس موقع پر سوشل میڈیا کے لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،مرزا محمود کا مزید کہنا تھا ن لیگ پرامن طریقے سے اور اخلاقیات کے دائرے میں رہتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر پارٹی کی مہم چلا رہی ہے ،ہماری کوئی بھی پوسٹ اور ویڈیو پاکستان کیخلاف نہیں ہوتی اور نہ کسی کی دل آزاری والی پوسٹ ہوتی ہے

مرزا ارشد

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...