ڈیموں کی تعمیر کے بغیر معاشی استحکام وترقی ممکن نہیں ،ثروت اعجاز قادری

ڈیموں کی تعمیر کے بغیر معاشی استحکام وترقی ممکن نہیں ،ثروت اعجاز قادری

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ڈیموں کی تعمیر کے بغیر معاشی استحکام وترقی ممکن نہیں ہے ،سپریم کورٹ کے ڈیم بنانے کے فیصلے و اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں ،عوام کے بنیادی حقوق کا استحصال بند نہ ہوا تو مایوسیاں جن لینگی ،عوام کو اندھیروں سے نکالنے اور ان کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ،70سالوں ملک کے ساتھ مزاق ہورہا ہے جمہوریت کے علمبرداروں نے ڈیم تعمیر کیوں نہیں کئے ،پاکستان میں پانی کی قلت میں اضافہ بڑھتاجارہا ہے مگر عوامی نمائندے بے حسی کا شکار ہیں ،عوام کو بنیادی سہولتیں ڈیم ،کی تعمیر توانائی کے بحران کا خاتمہ نہ کرنیوالوں سیاست کرنے کا حق نہیں ہے۔

،جھوٹے وعدے دعوئے کرنیوالوں نے اندھیروں ،نفرتوں اور غریب عوام کا استحصال کیا ہے ،کراچی کو روشنیوں کا شہر بنانے اور پائیدار قیام امن کیلئے عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔

،عوام طاقت کا سر چشمہ ہے عوامی حمایت کے بغیر کسی بھی محاذ پر کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی ،ٹیبل لیمپ کی روشنی سے محرومیوں کا خاتمہ اور عوام کو حقوق فراہم ہونگے ،عوام ٹیبل لیمپ پر مہر لگا کر اْمیدواروں کو کامیاب بنائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...