انسانی جانوں کیساتھ کھیلنے والے ڈاکٹر وں کیخلاف آپریشن ، 47 کلینک سیل

انسانی جانوں کیساتھ کھیلنے والے ڈاکٹر وں کیخلاف آپریشن ، 47 کلینک سیل

لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطا ئیوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران صوبہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز47عطائیوں کے اڈے سربمہر کر دیے ۔تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے لاہور،فیصل آباد، وہاڑی، پاکپتن، ملتان، راولپنڈی ، سیالکوٹ، مظفر گڑھ،بہاولنگر اور سرگودھا میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی گئی۔ ٹیموں نے ان شہروں کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ کے مطابق 245 علاج گاہوں پرچھاپے مارے اور47عطائیوں کے مراکزکو بندکر دیا جبکہ 106عطائیوں نے اپنے غیر قانونی اڈے بند کر کے دوسرے کاروبار شروع کردیے ہیں ۔بند کیے گئے اڈوں میں آٹھ راولپنڈی،لاہور اور سیالکوٹ ہر ایک میں سات ،پاکپتن اور سرگودھا ہر ایک کے چھ بھی شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...