ڈی سی او کی زیر صدارت اجلاس،بارش اور پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا

ڈی سی او کی زیر صدارت اجلاس،بارش اور پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق کی زیر صدارت پولیو اور انسداد ڈینگی مہم پر مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سی او ہیلتھ اتھارٹی لاہورڈاکٹر شہناز، ڈی ڈی او ہیلتھ اور اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ سی او ہیلتھ اتھارٹی لاہورڈاکٹر شہناز نے ڈی سی لاہور کو پہلے دن کی پولیو مہم بارے میں بریفنگ دی۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز پولیو ٹیموں کی خود مانیٹرنگ کریں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کو مزید تیز کیا جائے ۔دریں اثناء ڈی سی لاہور کیپٹن(ر)انوار الحق نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 79ہائی رسک یونین کونسلز میں پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی۔ انہوں نے کہا کہ45سو سے زائد ٹیمیں انسداد پولیو مہم میں حصہ لے رہی ہیں اور گھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں۔دوسری طرفڈپٹی کمشنر نے شہر میں ہونے والی بارش کے بعد ایل ڈبلیو ایم سی، واسا اور زون اہلکاروں کو الرٹ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ و اسا، ایل ڈبلیو ایم سی ، زون اور اسسٹنٹ کمشنرز متحرک رہیں اورنکاسی آب کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔ ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے کہا کہ نشیبی علاقوں پر خصوصی فوکس کیا جائے۔

ڈی سی او

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...