جتنا پانی اتنا بل ، واسا کا تمام کنکشنوں پر می ٹر لگانے کا فیصلہ

جتنا پانی اتنا بل ، واسا کا تمام کنکشنوں پر می ٹر لگانے کا فیصلہ

لاہور(جنرل رپورٹر)واسا نے پانی کی قلت کے پیش نظر نئی حکمت عملی تیار کی ہے جس کے تحت پانی کے استعمال کے مطابق بلوں کی وصولی کا منصوبہ تیارکر لیا ہے۔اس حوالے سے پورے شہر میں پانی کے کنکشن میٹرائزڈ کئے جائیں گے اس حوالے سے واٹر میٹرنگ کے لیے گزشتہ روز ایم ڈی واسا سے چائنیز وفد نے ملاقات ہوئی۔ جس میں طے پایا کہ پانی قدرت کا انمول تحفہ ہے اس کی قدر اور اہمیت سب پر لازم ہے۔پانی کے ضیاع کو روکنے کے لئے واسا کے اقدامات۔واٹر میٹرنگ منصوبہ کو دوبارہ فعال اور جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے چائنیز کمپنی کی معاونت لی جائے گی۔اس حوالے سے ایم ڈی سید زاہد عزیز کا کہنا تھا کہ پانی کے ضیاع کو روکنا واسا کی اولین ترجیح ہے۔اور واٹر میٹرنگ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔چائنیز وفد کا کہنا تھا کہ چائنیز کمپنی واسا کو تکنیکی اور مالی معاونت فراہم کر ے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...