اسسٹنٹ کمشنر کا یوسی 72کا وزٹ،بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے

اسسٹنٹ کمشنر کا یوسی 72کا وزٹ،بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے

لاہور(اپنے نمائندے سے) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی صفدر ورک نے مزنگ کی یونین کونسل 72کا پولیو ٹیموں کے ہمراہ وزٹ کیا اور 100سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے بگڑے ہوئے بارشوں اور سخت گرمی کے سبب مختلف بیماریوں کی وبا پھوٹنے کے خدشے کے باعث بروقت پولیو کے قطرے پلانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی صفدر ورک کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر ہماری پولیو کی ٹیمیں جن میں لیڈی ہیلتھ ورکر اور نوجوان بھی شامل ہیں بچوں کو حفاظتی پولیو کے قطرے پلا نے میں مصروف ہیں ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایت پر تحصیل سٹی میں روزانہ کی بنیاد پر یہ سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جس کی نگرانی خود کر رہا ہوں بلکہ فیلڈ سٹاف کیساتھ جا کر باقاعدہ ڈیوٹی بھی سر انجام دی جا رہی ہے ۔ شہریوں کی کثیر تعداد نے گھر گھر دروازے پر آ کر پولیو کے قطرے پلانے پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی تعریف کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے اور 15لاکھ 80ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو مہم 12جولائی تک جاری رہے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...