پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد کی سیکرٹری صحت کے ساتھ ملاقات ،مطالبات پیش کئے

پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد کی سیکرٹری صحت کے ساتھ ملاقات ،مطالبات پیش کئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) سیکرٹری سپیشلائیزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب ثاقب ظفر نے پیرا میڈیکل سٹاف سے کہا ہے کہ وہ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی دیکھ بھال، ہسپتالوں کا ماحول مریض دوست بنانے اور صفائی اور نظم و نسق قائم رکھنے میں اپنا کردار فرض شناسی کے ساتھ ادا کریں۔انہوں نے یہ بات لاہور کے مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں سے تعلق رکھنے والے پیرامیڈیکل سٹاف کے مشترکہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد نے محمد ارشد بٹ صدر ڈسٹرکٹ لاہور کی قیادت میں سیکرٹری ہیلتھ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد نے سیکرٹری صحت ثاقب ظفر کو ہسپتالوں میں پیرامیڈیکل سٹاف کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد نے ہسپتالوں میں نان کلینکل سروسز آؤٹ سورس کرنے، ڈیلی ویجز ملازمین کے معاملات، سروس سٹرکچر کے معاملات، ملازمین کی اپ گریڈیشن اور خصوصی الاؤنس کی فراہمی اور دیگر مسائل سیکرٹری ہیلتھ کو پیش کئے۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری عثمان معظم بھی موجود تھے۔ سیکرٹری صحت ثاقب ظفر نے پیرا میڈیکل سٹاف کے وفد کے تمام مسائل کو بغور سنا اور ان پر ہمدردانہ غور کرنے اور مسائل کو حل کرنے کیلئے قانون کے مطابق اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
پیرا میڈیکل