ن لیگ نے عوام سے جھوٹے وعدے کئے ،مہرین انور راجہ

ن لیگ نے عوام سے جھوٹے وعدے کئے ،مہرین انور راجہ

لاہور( پ ر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت نے عوام سے جھوٹے وعدے کئے ، شاہد خاقان عباسی نے قوم سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ، ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پانچ سال قوم سے وعدے کئے جاتے رہے لیکن ایک بھی وعدہ پورا نہ ہوسکا ، ملک میں پانی و بجلی نہیں ، عوام سخت پریشان ہیں،پانی کی عدم فراہمی سے زراعت کو مستقبل خطرے میں ہے ، پانی کا بحران سنگین ہوا تو عوام کی مشکلات میں غیر معمولی اضافہ ہوگا ، انہوں نے کہاکہ عوام ن لیگ سے پوچھ رہے ہیں کہ جب وعدے پور ے نہیں کرنے تھے تو پھر یہ وعدے کیوں کئے ، انہیں دھوکہ کیوں دیا، عوام اپنے ردعمل کااظہار عام انتخاب میں تیر پر مہر لگا کر یں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...