نوازشریف کا استقبال قانون کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے

نوازشریف کا استقبال قانون کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ وزیراعظم بننے کا خواہشمند ایک پارٹی کا صدر سزایافتہ قومی مجرم کے استقبال کی تیاریوں میں شریک ہو کر آئین، قانون اور سیاسی،جمہوری اخلاقیات کا مذاق اڑا رہا ہے، کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری کے موقع پر نیب ٹیم کے سامنے مزاحمت کرنے والوں کے خلاف مقدمات قائم ہو سکتے ہیں،ایک مجرم کے استقبال کیلئے تیاریاں کرنے والے شخص کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے، نااہل لیگ ملک میں فساد کروانا چاہتی ہے۔
خرم گنڈا پور