مسلم لیگ(ن) کی بنائی جانے والی بجلی کہاں غائب ہو گئی

مسلم لیگ(ن) کی بنائی جانے والی بجلی کہاں غائب ہو گئی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ( ن) لیگ کی حکومت کے مصنوعی ترقی کے جھوٹے دعوے وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ اب عوام کے سامنے آرہے ہیں نہ جانے انہوں نے کون سے ملک اور کون سے شہر میں گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ کیا ہے شدید گرمی اور حبس میں بجلی مکمل طور پر غائب ہے اگر انہوں نے بجلی بنائی تھی تو وہ بجلی اب سسٹم میں موجود کیوں نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ عوام سے جھوٹے وعدے ہی کئے ہیں اس جماعت نے دوران حکومت اپنا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے یہ لوگ پانچ سال تک قوم سے وعدے کرتے رہے لیکن انہوں نے اس دوران ایک بھی وعدہ پورا نہ کیا ان کی وجہ سے ملک میں پانی و بجلی نہیں عوام سخت پریشان ہیں پانی کی عدم فراہمی سے زراعت کو بھی خطرات لا حق ہو گئے ہیں

بھٹی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...